برطانیہ زندگی گزارنے کیلئے تو شائد کچھ لوگوں کیلئے پسندیدہ ملک نہ ہو لیکن قریب المرگ افراد کیلئے دنیا کا بہترین ملک ہے۔ انگریزی جریدے دی اکنامسٹ کے انٹیلی جنس یونٹ نے کوالٹی آف ڈیتھ انڈیکس کے نام سے ملکوں کی درجہ بندی جاری کی ہے جس میں 80ممالک میں قریب المرگ افراد
کی دیکھ بھال کے حوالے سے اٹھائے جانےو الے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ہے۔ان اقدامات میں بوڑھے اور بیمار افراد کو تسکین فراہم کرنا،درد میں راحت دینا، فراہمی صحت کا ماحول اور ان افراد کے ساتھ معاشرے کے افراد کے رویے شامل ہیں۔ 80ممالک میں برطانیہ کو اس حوالے سے بہترین ملک قرار دیا گیا ہے۔ -